۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزہ/ لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کے فرار نے ثابت کیا کہ رکاوٹیں اور دیواریں مقاومتی نوجوانوں کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں نے فرار کر کے یہ ثابت کردیا کہ رکاوٹیں اور دیواریں ان مقاومتی اور مزاحمتی نوجوانوں کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی کہ جنہوں نے قابضین کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علماء نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے اس عمل نے صہیونی دشمن کی کمزوری اور شکست کو دنیا کے سامنے واضح کردیا اور اسے دنیا کے لئے مضحکہ خیز بنا دیا،کہا کہ بے گناہ فلسطینی قیدیوں نے آزادی کے لئے ٹنل کھود کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف جنگ کے لئے ہماری عقل،ارادہ اور بیداری بنیادی ذریعہ ہے۔

مسلم علماء ایسوسی ایشن لبنان نے مزید کہا کہ یہ جرأت مندانہ عمل ایک کہانی بن جائے گا اور آئندہ نسلوں کو بیان کیا جائے گا،جو تمام فلسطین کو سمندر سے دریا تک آزاد کرائیں گے۔

آخر میں،علماء ایسوسی ایشن لبنان نے امید ظاہر کی کہ نجی تنظیمیں صہیونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی ہم آہنگی کے بہانے تعاون نہیں کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .